آئین کی بالا دستی کے لئے ہر قربانی کو تیار ہیں:چیف جسٹس
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف آ ف پاکستان تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ہمیشہ قانون کی بالا دستی کے لئے حلف کی پاسداری کرے گی قانون کی بالا دستی برقرار رکھنے کے لئے قومی جذبے کی ضرورت ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ججز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس تصدق جیلانی نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنی اہم شخصیات کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں اسی لئے سینئر ز کو یاد کرنے کی ایک رسم ڈالی ہے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آئین کی بالا دستی کے لئے ہر قربانی کو تیار ہیں، قانون کی حکمرانی ہمیشہ قائم رہے گی ۔عدلیہ کی آزادی کے لئے وکلاءکا اہم کردار ہے۔