جنرل دلبیر سنگھ قاتلوں اور ڈاکوئوں کے سرپرست ہیں:جنرل وی کے سنگھ

جنرل دلبیر سنگھ قاتلوں اور ڈاکوئوں کے سرپرست ہیں:جنرل وی کے سنگھ
جنرل دلبیر سنگھ قاتلوں اور ڈاکوئوں کے سرپرست ہیں:جنرل وی کے سنگھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے نامزد فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ کو قاتلوں اور ڈاکووں کا سرپرست قرار دے دیا۔ بےگناہ کشمیریوں کے قاتل اور بھارتی شہریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑنے والے جنرل دلبیر سنگھ کو بھارتی فوج کا سربراہ نامزد ہونے کے بعدسے مسلسل تنقید کا سامنا ہے۔ رہی سہی کسر سابق بھارتی چیف جنرل وی کے سنگھ کے تازہ الزامات نے پوری کر دی ہے۔ جنرل وی کے سنگھ نے نامزد آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ کو قاتلوں اور ڈاکوو¿ں کا سرپرست قرار دیا ہے۔ جنرل دلبیر سنگھ مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں میں سیکڑوں کشمیریوں کو شہید کرنے میں بھی ملوث ہیں۔ بھارتی ریاست آسام میں ان کی انٹیلی جنس یونٹ نے غیرقانونی کارروائیاں کی تھیں لیکن جنرل دلبیر سنگھ نے اپنی یونٹ کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی تھی۔ سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ کا کہنا ہے غیرقانونی آپریشن پر فوجیوں کے خلاف کارروائی جنرل دلبیر سنگھ کی ذمہ داری تھی جس سے انہوں چشم پوشی کی۔ جنرل وی کے سنگھ نے جنرل دلبیر سنگھ کی مشرقی کمان کے سربراہ کے طور پر تقرری روکنے کی کوشش بھی کی تھی واضح رہے کہ جنرل دلبیر سنگھ کی نامزدگی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست بھی دائر کی جا چکی ہے۔