پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران گیسٹرو کے مزید 145کیسز سامنے آگئے

پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران گیسٹرو کے مزید 145کیسز سامنے آگئے
پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران گیسٹرو کے مزید 145کیسز سامنے آگئے

  

 لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب میں گیسٹرو کا مرض شدت اختیار کر گیا ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 145کیسز سامنے آگئے جس کے بعدرواں برس متاثرہ افراد کی تعداد 6000تک پہنچ گئی۔ تفصیلا ت کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی پنجاب میں گیسٹرو کا مرض تشویشناک صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں مزید145افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ رواں برس متاثرہ افراد کی تعداد 5ہزار 972 تک پہنچ چکی ہے ۔صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت گیسٹروکے 40مریض زیرعلاج ہیں اور 22صحت یاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔ طبی ماہرین مرض سے بچاﺅ کے لئے باسی کھانے سے پرہیز اور صاف پانی کے استعمال پر زوردے رہے ہیں ۔

مزید :

لاہور -