ایپل نے خبریں پڑھنا آسان بنا دیا،انتہائی فائدہ مند سہولت متعارف کروانے کی تیاری

ایپل نے خبریں پڑھنا آسان بنا دیا،انتہائی فائدہ مند سہولت متعارف کروانے کی ...
ایپل نے خبریں پڑھنا آسان بنا دیا،انتہائی فائدہ مند سہولت متعارف کروانے کی تیاری

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سمارٹ فون کی دنیا میں گوگل اور ایپل کے مابین سخت مقابلہ جاری ہے، ایک کمپنی کوئی ایپلی کیشن یا سروس متعارف کرواتی ہے تو دوسری اس سے بڑھ کر کسی سروس کا اعلان کر دیتی ہے۔

مزیدپڑھیں:گوگل نے آپ کے سمارٹ فون میں ایک انتہائی مزیدار گیم چھپا رکھی ہے لیکن آپ کو اس کا علم نہیں ،ڈھونڈنے کا طریقہ جانئے

گزشتہ دنوں گوگل کی طرف سے جہاں نئے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم ”اینڈرائڈ ایم“ کا اعلان کیا گیا وہیں گوگل نیوز کی ایک ایپلی کیشن بھی متعارف کروائی گئی جس سے صارفین دنیا کے حالات سے باخبر رہ سکتے ہیں۔ گوگل کی اس ایپلی کیشن کے جواب میں ایپل کی طرف سے بھی ایک نیوز ایپلی کیشن بنانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایپل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ آئی او ایس سافٹ ویئر کے ساتھ ”سمارٹ نیوز ایپ“ صارفین کو مفت میں فراہم کی جائے گی۔ یہ ایپلی کیشن صارفین کو ان موضوعات، اخبارات اور میگزین کے انتخاب کی سہولت بھی باہم پہنچائے گی جنہیں پڑھنا وہ پسند کرتے ہیں۔ صارفین جو موضوعات یا اخبارات منتخب کریں گے یہ ایپلی کیشن اسی حوالے سے خبریں منتخب کر کے صارفین کو مہیا کرے گی۔ اس ایپلی کیشن پر تمام پبلشرز بھی اپنی تحریریں اپ لوڈ کر سکتے ہیں جنہیں صارفین کی پسند کے مطابق ان تک پہنچایا جائے گا۔

ایپل کی عہدیدار سوزین پریسکاٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے خیال میں اس ایپلی کیشن سے صارفین نئے انداز میں موبائل فون پر خبریں و دیگر کتب پڑھنے سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس ایپلی کیشن کی خاص بات یہ ہے کہ یہ صارفین کی پسند کے مطابق مواد ان تک پہنچائے گی۔ ایپلی کیشن ابتدائی طور پر صارفین کی پسند کے موضوعات کے حوالے سے مواد سکرین پر لائے گی اور اس کے بعد اس سے ملتے جلتے مواد کے متعلق تجاویز بھی دے گی۔ایپلی کیشن میں آرٹیکلز میگزین سٹائل میں ہوں گے۔ صارفین اگر کوئی تحریر بعد میں پڑھنا چاہتے ہوں تو اسے فیورٹ کرکے محفوظ بھی کر سکتے ہیں تاکہ دستیاب وقت میں اسے پڑھ سکیں۔سوزین کا کہناتھا کہ ہمارے خیال میں صارفین کو اس سے قبل موبائل فون پر پڑھنے کا اتنا شاندار تجربہ نہیں ہوا ہو گا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی