دنیا کی مہنگی ترین شادیاں جن کی تفصیلات جان کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

دنیا کی مہنگی ترین شادیاں جن کی تفصیلات جان کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے ...
دنیا کی مہنگی ترین شادیاں جن کی تفصیلات جان کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  

سڈنی(نیوزڈیسک)دنیا بھر میں بہت ہی عجیب شادیاں ہوتی ہیں جس میں کثیر رقوم خرچ کی جاتی ہیں ۔کچھ میں کیک کی لمبائی اس قدر تھی کہ دولہا دلہن کو اسے کاٹنے کے لئے سیڑھی کا استعمال کرنا پڑااور کچھ میں لاکھوں ڈالرز صرف پھولوں پر خرچ کردئیے گئے۔آئیے آپ کو ایسی ہی کچھ شادیوں کا حال سناتے ہیں۔

لیرینا اوربین،نیویارک

ام،ریکی شہر نیویارک میں ہونے والی شادی میں سونے کی کراکری،اعلیٰ قسم کے فانوس،خوبصورت پینٹنگز، انسان کے قد سے بھی بڑے پھولوں کی آرائش شامل تھیں۔شادی کی ایک اور اہم بات لیرینا کی 10ملازمائیں تھیںجو اس کے ساتھ موجود تھیں اور جو اس کی تیاری میں پیش پیش تھیں۔لیرینا کی شادی کا لباس دس فٹ تک لمبا تھا اور اسے دیکھ کر لوگ مبہوت ہوگے۔

علی اور لانا، بیروت

لبنان کے شہر بیروت میں ہونے والی شادی میں ایک سات منزلہ کیک بنایا گیا تھا اور ساتھ ہی اعلیٰ اور قیمتی پھولوں سے شادی والی جگہ کو سجایا گیا تھا۔ایک ہزار سے زائد مہمانوں کو شادی کی تقریب دکھانے کے لئے قد آور LEDلگائی گئی تھی اور ساتھ ہی کیک کاٹنے کے لئے سیڑھی کا انتظام کیا گیا تھا۔

سینڈی اور روڈ،سڈنی

سڈنی یونیورسٹی میں ہونے والی تقریب کو آسٹریلیا کے مشہور جیسن جیمز نے ڈیزائن کیا تھا۔یونیورسٹی کے ایک بڑھ ہال کو شادی کی جگہ کے طور پر منتخب کیا گیا تھا اور اس ہال میں بڑے بڑے درخت اور سرسبز پودے لگا کر ایک جنگل کا نقشہ بنایا گیا تھا جسے لوگوں نے بہت زیادہ سراہا۔شادی کا کیک تین منزلوں پر مشتمل تھا اور اس کے گرد سونے کے پرت لگائے گے تھے۔

نادیہ اور سیم،بیورلے ہیلز

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہونے والی اس تقریب کو معروف ہوٹل لندن ہوٹل کی چھت پر منعقد کیا گیا۔مہمانوں نے ستاروں کے تلے شادی کا کھانا کھایااور ساتھ ہی لاس اینجلس شہر کا خوبصورت نظارہ بھی کیا۔شادی کا کیک سونے کے پرتوں کی وجہ سے بہت زیادہ خوبصورت لگ رہا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس