ناراض بیوی کے نہ ماننے پر خودکو آگ لگانے والا شخص دم توڑ گیا

ناراض بیوی کے نہ ماننے پر خودکو آگ لگانے والا شخص دم توڑ گیا
ناراض بیوی کے نہ ماننے پر خودکو آگ لگانے والا شخص دم توڑ گیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) مصطفی ٹاؤن کے علاقہ میں7روز قبل روٹھی بیوی کے نہ ماننے پر خود پر تیل چھڑک کرخودسوزی کرنیوالا شخص گزشتہ روز دم توڑ گیا۔ حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی 40 سالہ سرفراز کی بیوی کینال ویو مصطفی ٹاؤن میں ایک مکان میں کام کرتی تھی۔ 7روز قبل سرفراز اسے منانے کیلئے اسکے مالک کے گھر آیا اور اپنی بیوی کو منایا لیکن وہ نہ مانی جس پر سرفراز نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی تھی۔گزشتہ روزسرفراز احمد ہسپتال میں زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔ پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ میں جمع کرا دی ہے۔

مزید : لاہور