یہ ارب پتی کالج چھوڑنے پرآپ کوایک کروڑ روپیہ دینے کیلئے تیار ہے،لیکن کیوں ؟جانئے
سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)دنیا بھر میں طالب علم کالج اور یونیورسٹی صرف اس لئے جاتے ہیں کہ وہ تعلیم مکمل کر کے اچھی نوکری حاصل کریں یا بہترین کاروبار میں اپنا نام بنائیں لیکن ایک امریکی کمپنی ایسے بھی ہے جو طالبعلموں کو صرف اس وجہ سے ایک لاکھ ڈالر(ایک کروڑ روپیہ )دے رہی ہے کہ وہ کالج چھوڑ دیں۔
Thiel Foundationنے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ انہوں نے سکالر شپ پروگرام میں 20کالج اور یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کو لینا ہے۔اس پروگرام کو پہلی بار2011ءمیں پیٹر تھیل نے متعارف کروایا تھا جس کا مقصد یہ بیان کیا گیا تھا کہ کالج اور یونیورسٹیاں کچھ طالبعلموں کو مطلوبہ تعلیم نہیں دے سکتیں اور ایسے نوجوان اپنے خواب نہیں پاسکتے ۔پیٹر تھیل کا کہنا ہے کہ جیسے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اور مائیکرودافٹ کے مالک بِل گیٹس کو سمجھنے میں تعلیمی اداروں نے بھول کی ویسے ہی کئی طالبعلم ایسے ہوں گے جو کہ بہت لائق فائق ہیں لیکن شائد موجودہ تعلیمی نظام میں وہ لوگ فٹ نہیں بیٹھتے لہذا ایسے لوگوں کے لئے یہ پروگرام شروع کیا گیا۔
اس سال پروگرام کے لئے 20نشستیں رکھی گئی ہیں لیکن یہ پروگرام طالبعلموں میں اس قدر مقبول ہوا ہے کہ اس کے لئے2800لوگوں نے درخواستیں دی ہیں۔اس سال ایسے طالبعلموں کی تلاش کی جائے گی جو صحت،غذا،جنیات، کمپیوٹر ٹیکنالوجی وغیرہ میں ماہر ہوں۔ماضی میں کئی طالبعلموں نے اس سکالر شپ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف اپنا مستقبل تابناک بنایا بلکہ تھیل فاﺅنڈیشن کو بھی بہت فائدہ دیا۔کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جیک ابراہام کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کی ڈیمانڈ کی وجہ سے لوگ اس کی مقبولیت کا اندازہ لگاسکتے ہیں۔اس کا کہنا تھا کہ اتنا زیادہ مقبول تو کالج یا یونیورسٹی کے پروگرام نہیں ہوئے جتنا انہیں پذیرائی ملی لہذااس مقبولیت کی وجہ سے اگلے پروگرام میں سکالرشپس کی تعداد30کردی جائے گی۔
اس سال مندرجہ ذیل طالبعلموں کو ان شعبوں میں سکالرشپ دی گئی ہے۔
Caroline Beckman, 20 — Health and Wellness Products
Cathy Tie, 18 — Genomic Sequencing
George Matus, 17 — Unmanned Aerial Systems
Harry Gandhi, 22 — Wearable Medical Technology
Jason Marmon, 17 — Real Estate Technology
Jeremy Cai, 19 — Software, Human Resources
Jihad Kawas, 17 — Sharing Economy
John Backus, 21 — Software
John Meyer, 19 — Media, Crowdsourced News
Kieran O’Reilly, 19 — Animated GIFs
Rory O’Reilly, 20 — Animated GIFs
Liam Horne, 19 — Software, Retail Real Estate
Max Lock, 18 — Supply Chain Logistics
Ocean Pleasant, 17 — Media, Social Good, Technology
Olenka Polak, 21 — App-Based Software, Linguistics
Patrick Coughran, 21 — Logistics Software
Simon Tian, 20 — Wearables, Consumer Electronics
Stacey Ferreira, 22 — Technology, Entrepreneurship
Zach Latta, 17 — Education, Nonprofit
Zoli Kahan, 19 — Mobile Games, Software