ملائیشیاء میں زلزلے کے بعد لاپتہ ہونے والے سنگاپور کے دو باشندوں کی ہلاکت کی تصدیق

ملائیشیاء میں زلزلے کے بعد لاپتہ ہونے والے سنگاپور کے دو باشندوں کی ہلاکت کی ...

کوالالمپور (اے پی پی) ملائیشیاء کے حکام نے زلزلے کے بعد سنگاپور کے دو لاپتہ باشندوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی جس کے بعد واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ وزارت تعلیم کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق گزشتہ ہفتے آنے والے زلزلے سے کیتا بالو کی پہاڑی بری طرح لرز اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں لاپتہ افراد سنگاپور سے تعلق رکھتے تھے جن مییں ایک استاد غازی محمد اور محمد نامی طالب علم شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تلاشی آپریشن ختم کر دیا جائے گا۔

مزید : عالمی منظر