انتخابات میں (ن)لیگ کی کامیابی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے،خالد سلہریا

انتخابات میں (ن)لیگ کی کامیابی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے،خالد سلہریا
 انتخابات میں (ن)لیگ کی کامیابی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے،خالد سلہریا

  

جوہانسبرگ (بیورورپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خالد سلہریا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام میں اتنا شعور آ چکا ہے کہ وہ صحیح اور غلط میں فرق جان لیں، کنٹونمنٹ بورڈ زکے بلدیاتی انتخابات،منڈی بہاؤالدین سمیت دیگر ضمنی انتخابات اور گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اس کی واضح مثال ہے،وہ روز نامہ پاکستان سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کی دھرنا پالیسی سے تنگ آ چکے ہیں اورانہیں اندازہ ہو چکا ہے کہ ملکی مسائل پر قابو پانے کیلئے مسلم لیگ (ن) کس قدر تیزی سے کام کر رہی ہے،حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اس کی جاری پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہونیوالے بلدیاتی الیکشنوں میں بھی مسلم لیگ (ن) واضح اکثریت حاصل کرے گی اور غیر ملکی اشاروں پر سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔نہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج ہر میلی آنکھ کو نکال دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، کشمیر میں حریت کی تحریک دن بدن کامیاب اور پاکستان کے پرچم لہرانے کی تحریک زور پکڑ چکی ہے۔

مزید : عالمی منظر