امریکی ماہرین نے بچوں میں درد کی شدت کا اندازہ لگانے والا سافٹ ویئر تیار کر لیا

امریکی ماہرین نے بچوں میں درد کی شدت کا اندازہ لگانے والا سافٹ ویئر تیار کر ...

کیلی فورنیا (اے پی پی) امریکی ماہرین نے بچوں میں درد کی شدت کا اندازہ لگانے والا سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سان ڈیاگو سکول آف میڈیسن کے ماہرین نے چہرے کے نقوش سے درد کی شدت کو ناپنے والا ایک سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ درد کی شدت دو سے 10 درجہ ہوتی ہے جسے بالغ افراد آسانی سے بتا سکتے ہیں تاہم بچوں میں شدت کو محسوس کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ یونیورسٹی کے ہسپتال سے وابستہ چینا ہوانگ اور ان کے ساتھیوں نے سوئٹزرلینڈ میں تیار کردہ چہرے کے 46 احساسات کو بھانپنے والے ایک فیشل ایکشن کوڈنگ سسٹم کو سافٹ ویئر کے ساتھ جوڑا ہے۔

اس نظام کو پانچ سے 18 سال تک کے مریضوں پر آزمایا گیا جو پیروسکوپی اور اپینڈنکس کی تکلیف کے عمل سے سے گزر رہے تھے۔ ان میں سے بچوں کے چہروں کے تاثرات کوکو وقفوں وقفوں سے نوٹ کیا گیا جس میں آپریشن کے ایک دن چار ہفتے اور ایک سال بعد سافٹ ویئر سے چہرے کی تکلیف نوٹ کی گئی تھی جس کے بعد ویڈیو اور چہرے کے تاثرات کا جائزہ لیا گیا تو بہت حد تک درست ریڈنگ کا اندازہ ہوگیا۔

مزید : عالمی منظر