بھارتی ریلوے نے مسافروں کے لئے ای کیٹرنگ سسٹم کا دائرہ کار مزید 1144 ٹرینوں تک بڑھا دیا

بھارتی ریلوے نے مسافروں کے لئے ای کیٹرنگ سسٹم کا دائرہ کار مزید 1144 ٹرینوں تک ...

نئی دہلی(اے پی پی) بھارتی ریلوے نے مسافروں کے لئے ای کیٹرنگ سسٹم کا دائرہ کار مزید 1144 ٹرینوں تک بڑھا دیا۔ اس سسٹم کے تحت ٹرین میں سفر کے دوران مسافر اپنی پسند کے فوڈ چین سے کھانا ایس ایم ایس کرکے یا آن لائن آرڈر کرکے منگوا سکتے ہیں پہلے مرحلے میں یہ سسٹم 201 ٹرینوں میں شروع کیا گیا تھا۔ قواعد کے مطابق کھانے کی کم سے کم قیمت 60 روپے اور اس کا آرڈر مطلوبہ سٹیشین پر پہنچنے سے دو گھنٹے پہلے دیا جانا ضروری ہے۔ سروس کے اوقات کار صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک رکھے گئے۔

کھانا فراہم کرنے والے ادارے انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن نے مزید معروف فوڈ چینز سے کھانوں کے حصول کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر