برطانیہ میں مقیم مسلمانوں کو مشکل وقت کا سامنا ہے: لارڈ نذیر احمد

برطانیہ میں مقیم مسلمانوں کو مشکل وقت کا سامنا ہے: لارڈ نذیر احمد

لندن(آن لائن)لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ برطانیہ میں بسنے والے مسلمان بڑے مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ ملکہ برطانیہ کی موجودگی میں پارلیمنٹ میں جس قسم کی زبان استعمال کی گئی اس کی مذمت نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔لندن میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں رہنے والے مسلمان پر امن ہیں اور ان کی برطانیہ کی تعمیر و ترقی میں بے پناہ خدمات ہیں۔ کانفرنس میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں سمیت پارلیمینٹری گروپ آف ہیومن رائٹس کے فاؤنڈر لارڈ ایوبرے، تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری اور رباب مہدی کے علاوہ بڑی تعداد میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

مزید : عالمی منظر