سینکڑوں بنگلہ دیشی روہنگیا مسلمانوں کو میانمر حکومت نے وطن بدر کر دیا

سینکڑوں بنگلہ دیشی روہنگیا مسلمانوں کو میانمر حکومت نے وطن بدر کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میانمر (آن لائن ) ایک جانب میانمر کے تارکین وطن دربدر ہیں تو دوسری جانب بنگلا دیشی روہنگیا مسلمانوں کا بھی کوئی پرسان حال نہیں ، سیکڑوں بنگلا دیشی تارکین وطن کو میانمر حکومت نے وطن بدر کردیا۔ ادھر دونوں ممالک میں انسانی سمگلروں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔ روہنگیا مسلمان عالمی برادری کی ہمدردی کیلئے آج بھی منتظر ہیں ، انڈونیشیا ، ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں تو ہزاروں لوگ کسمپسری کی حالت میں ہیں تاہم اب بنگلادیش میں خراب حالات کے باعث ملک چھوڑنے والے سیکڑوں افراد کو میانمر حکومت نے وطن بدر کر دیا ہے جبکہ 7 سو مزید تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ انسانی سمگلروں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔ بنگلا دیش میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کرکے ایک انسانی سمگلر کو ہلاک کر دیا جبکہ دیگرممالک میں کارروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب میانمر میانمر سینٹ کے سپیکر کا کہنا ہے کہ تارکین وطن میانمر کے شہری نہیں ہیں ، ان تارکین وطن کوقبول نہیں کرسکتے۔

مزید :

عالمی منظر -