انو کپور کا امیتابھ کا نئی فلم ’’مس تنک پور حاضر ہو‘‘ کا ٹریلر سراہنے پر انکا شکریہ

انو کپور کا امیتابھ کا نئی فلم ’’مس تنک پور حاضر ہو‘‘ کا ٹریلر سراہنے پر ...

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار انو کپور نے اداکار امیتابھ بچن کا انکی نئی فلم ’’مس تنک پور حاضر ہو‘‘ کا ٹریلر سراہنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ بالی وڈ اداکار انو کپور جو فلمساز ونود کیری کی فلم ’’مس تنک پور حاضر ہو‘‘ میں اہم کردار نبھا رہے ہیں انہوں نے اداکار امیتابھ بچن کا ٹریلر کی پسندیدگی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ان کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں کہ اتنے بڑے فلمی ستارے نے انکی فلم کو سراہا ہے۔ فلم میں وہ ایک سیاستدان کا کردار نبھا رہے ہیں جو زیادہ پڑھا لکھا نہیں ہوتا اور ٹوٹی پھوٹی انگریزی بولنے کی کوشش کرتا ہے۔ فلم 26 جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر