شائستہ واحدی رمضان المبارک کے بعد نجی ٹی وی چینل سے میگا شو کریں گی

شائستہ واحدی رمضان المبارک کے بعد نجی ٹی وی چینل سے میگا شو کریں گی

لاہور (اے پی پی)نامور ٹی وی کمپیئر شائستہ واحدی رمضان المبارک کے بعد کراچی کے ایک نجی ٹی وی چینل سے ایک میگا شو کریں گی۔ذرائع نے بتایا کہ شائستہ واحدی دوبئی سے کراچی پہنچ چکی ہیں اور ان دنوں وہ شو کے حوالے سے تیاریاں کر رہی ہیں۔شائستہ واحدی ایک برس قبل دوبئی منتقل ہو گئیں تھیں اب وہ نئے جذبے سے ایک بڑا تفریح شو پیش کریں گی۔کمپیئرنگ کے حوالے سے ان کا نام معتبر اور پسندیدہ کمپیئرز میں ہوتا ہے۔

مزید : کلچر