ڈاکٹر بابر خان کی میوزک ویڈیو بے پناہ انتظار کے بعد ریلیز

ڈاکٹر بابر خان کی میوزک ویڈیو بے پناہ انتظار کے بعد ریلیز
ڈاکٹر بابر خان کی میوزک ویڈیو بے پناہ انتظار کے بعد ریلیز

  

لاہور( شوبز ڈیسک)کراچی میں ڈاکٹر بابر خان کی پیشکش کردہ میوزک ویڈیو بے پناہ انتظار کے بعد ریلیز ہوگئی۔ ڈاکٹر خان جن کا شماُر پُرکیف جذبات و احساسات کے نئے گلوکاروں میں ہوتا ہے، روشنیوں کے شہر کراچی میں پیدا ہوئے اور یہیں اپنا مقام بنایا۔ ایک متبادل راک بینڈ ’’سول اینستھیٹک‘‘ جسکی 2010میں روشنیوں کے شہر کراچی میں بنیادرکھی گئی تھی میں ایک سرکردہ گلوکار ہونے کی حیثیت سے وہ پاکستان کے ’’مناظر‘‘ کے دھارے سے ہم آہنگ ہمہ تن کوشاں ہیں۔ڈاکٹر خان کا ’’کراچی نامہ‘‘ ایک گانے کی طرز پر نظم ہے جسے روشنیوں کے شہر کراچی کیلئے بحیثیت ٹربیوٹ کے پیش کیا گیا ہے۔ کراچی کی شناخت اُسکا انوکھا پن ہے جو ہمیشہ جاگتا محسوس ہوتا ہے۔ اس صفت کا سندھی رلی (ایک ایسی پیوند کاری جسمیں مختلف رنگوں اور اشکال کے کپڑوں کو سیا جاتا ہے جو یکجا انتہائی دیدہ زیب لگتے ہیں) سے موازنہ کیا جاسکتا ہے۔ برصغیر سے تمام ثقافتوں کا امتزاج، کراچی کو پُرلطف بناتا ہے یہ سب کچھ کراچی کے رجائیت پسند اور زندہ دل لوگوں کی وجہ سے ہے۔ جنہوں نے دیگر شہروں کی نسبت کراچی کو برتری کے شہر کی پہچان دی۔ کراچی کی ثقافت ماضی کی گہری اور مضبوط جڑوں کے ساتھ جسکی شاخیں مستقبل میں پوشیدہ ہیں ایک ایسے شجر کی مانند ہے جس کے سائے میں لوگ اماں پاتے ہیں۔ یہ اُنہیں کھانا دیتاہے۔ ان کے آنسو پوچھتا ہے، ان کے چہروں پر مسکراہٹ لاتا ہے۔ لوری دے کر سلا دیتا ہے۔ اور خاموشی سے رستے زخموں کو برداشت کرتا ہے ایونٹ ہائی لائٹس میں ڈاکٹر بابر خان کی لائیو پرفارمنس جبکہ آغاز ایک نئے گلوکار ندرت مغل کی پرفارمنس سے ہوگا۔برکت اور عظمی شوکی میزبانی کریں گے جبکہ ریڈ کارپٹ کی میزبانی وے جے پلوشہ کرینگی۔

مزید : کلچر