بالی وڈ فلم ’’ایسا یہ جہان‘‘ کا پوسٹر جاری

بالی وڈ فلم ’’ایسا یہ جہان‘‘ کا پوسٹر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ فلم ’’ایسا یہ جہان‘‘ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذراعء ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ کی نئی فلم ’’ایسا یہ جہان‘‘ کا پوسٹر جاری ہو گیا۔ فلم میں آجکل کے دور کے شہریوں کی ضروریات و ترجیحات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار و گلوکار پالاش سین اس فلم کے ذریعے تیرہ سال بعد فلمی دنیا میں واپسی آ رہے ہیں، وہ فلم کی موسیقی بھی ترتیب دیں گے۔ فلم کی ہدایات بسواجیت بورا جبکہ پروڈیوسر سرمایہ کھولی ہیں۔ فلم جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔

مزید :

کلچر -