’’دل دھڑکنے دو‘‘ میں مختصر کردار کے باوجود فرحان اخترکی تعریف

’’دل دھڑکنے دو‘‘ میں مختصر کردار کے باوجود فرحان اخترکی تعریف

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار فرحان اختر کو فلم ’’دل دھڑکنے دو‘‘ میں مختصر کردار نبھانے کے باوجود جاندار اداکاری کرنے پر سراہا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ اداکار فرحان اختر نے اگرچہ فلم ’’دل دھڑکنے دو‘‘ میں مختصر کردار نبھایا اس کے باوجود انہیں بڑے پیمانے پر مداحوں نے سراہا جس کی وجہ ان کی جاندار اداکاری اور مکالمہ نگاری ہے جو مداحوں کو بے حد پسند آئی۔ فلم نے اب تک ریکارڈ بزنس کیا ہے۔ فلم کی شاندار نمائش جاری ہے۔

مزید : کلچر