پاکستان اور سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹ الیون آج ٹور میچ میں مدمقابل

پاکستان اور سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹ الیون آج ٹور میچ میں مدمقابل

 کولمبو ( نیٹ نیوز) سری لنکا کرکٹ بورڈ پریذیڈنٹ الیون اور گرین شرٹس کے درمیان تین روزہ ٹور میچ آج شروع ہوگاپاکستان کرکٹ ٹیم نے میزبان سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے کولمبومیں پریکٹس بھر پور پر یکٹس کی ۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی فٹ اور بہترین کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا پہنچ کر میزبان ٹیم کیخلاف سیریز کی تیاری شروع کردی اور کولمبو میں بھرپورپریکٹس کی۔گزشتہ روز قومی ٹیم نے کوچزکی نگرانی میں نیٹ پریکٹس کے علاوہ بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈنگ کی خامیاں دور کرنے کی بھر پور کوشش کی۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور سیریز میں بہترین کارکردگی پیش کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ قومی ٹیم کو سری لنکا روانگی سے پہلے ایک ساتھ پریکٹس کا موقع نہیں مل سکا تھا۔ جس کی کمی ہم اگلے چند دن میں پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان ٹیم آئی لینڈ کے دورے کا باقاعدہ آغاز آج سے کولمبو میں سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹ الیون کیخلاف پریکٹس میچ سے کرے گی۔ جس کے بعد مصباح الحق الیون گال روانہ ہوجائے گی۔ جہاں مہمان اور میزبان ٹیم کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ17 جون سے شروع ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی