فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹبال، آج مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا
ٹورنٹو ( نیٹ نیوز) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام کینیڈا میں جاری ساتویں فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں آج مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ساتواں فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کینیڈا میں جاری ہے اور دنیائے فٹ بال کی ٹاپ ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کیلئے زبردست جنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں آج گروپ اے اور بی میں دو دو میچ کھیلے جائینگے، اس سلسل میں گروپ اے کے پہلے میچ میں چین اور ہالینڈ کی ٹیمیں ایڈمنٹن کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی، اسی گروپ کے دوسرے میچ میں میزبان کینیڈا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایڈمنٹن میں ہی پنجہ آزما ہونگی، اسی طرح گروپ بی کا پہلا میچ جرمنی اور ناروے کی ٹیموں کے درمیان اوٹاوا میں کھیلا جائیگا، آئیوری کوسٹ اور تھائی لینڈ کے درمیان اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔ عالمی چیمپئن جاپان نے 2011ء میں منعقدہ میگا ایونٹ کے فائنل میں حریف امریکن ٹیم کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔