ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ٗ جانسن

ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ٗ جانسن

جمیکا ( نیٹ نیوز )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے باؤلر مچل جانسن نے کہاہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر کھلاڑیوں کا مورال ہائی ہوگیا،دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی کھلاڑی اپنی عمدہ کارکردگی کے سلسلے کو جاری رکھیں گے اور سیریز میں کلین سویپ کریں گے۔ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آسٹریلوی ٹیم جیت کے عزم کے ساتھ ویسٹ انڈیز آئی ہے سیریز جیت کر جائے گی۔

نہوں نے کہاکہ اس سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کھلاڑیوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے اور انہیں پوری امید ہے کہ ہم دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی کامیابی اپنے نام کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی