پاکستان اور چین میں بحری جہازوں کی خریداری کا معاہدہ

پاکستان اور چین میں بحری جہازوں کی خریداری کا معاہدہ

 اسلام آباد(آئی این پی) چین اور پاکستان کے درمیان بحری جہازوں کی خریداری کیلئے معاہدے پردستخط ہوگئے۔ چین دفاعی ٹیکنالوجی بھی فراہم کرے گا۔بحری جہازوں کی خریداری کیلئے معاہدہ پر دستخط کی تقریب وزارت دفاعی پیداوار راولپنڈی میں ہوئی۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور چین کی شپ ٹریڈنگ کمپنی نے معاہدے پر دستخط کئے، معاہدہ کے مطابق پاکستان چھ میری ٹائم پٹرولنگ جہاز خریدے گا، چار جہاز چین میں اور دو کراچی شپ یارڈ میں تیار کئے جائیں گے، معاہدہ کے تحت چین دفاعی ٹیکنالوجی بھی فراہم کرے گا، بحری جہاز جدید دفاعی سازوسامان سے لیس ہوں گے۔

مزید : کامرس