کراچی ایکسپو میں فوڈ ٹیکنالوجی ایشیا کی سالانہ نمائش جاری

کراچی ایکسپو میں فوڈ ٹیکنالوجی ایشیا کی سالانہ نمائش جاری

کراچی(آئی این پی) کراچی ایکسپو سینٹر میں فوڈ ٹیکنالوجی ایشیا کی نویں سالانہ نمائش جاری ہے، دو روزہ نمائش میں فوڈ انڈسٹری کی جدید ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی ہے،کراچی ایکسپو سینٹر میں نویں انٹرنیشنل فوڈ ٹیکنالوجی نمائش کا اافتتاح سویٹزرلینڈ کے قونصل جنرل،،ہنگری کیسفیرنیکیا،،نمائش میں پیکیجنگ،پرنٹنگ،لیبلنگ اورمیکنگ مشین سمیت لائیواسٹاک اور زرعی شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیئے جدید مشینری متعارف کروائی گئی، ایف پی سی سی آئی کے سینئیر وائس پریذیڈنٹ کا کہنا تھا کہ اس نمائش میں تمام بزنس کمیونٹی کواپنے مسائل حل کرنے کے لیئے بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے،ہنگر ی کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بزنس کرنے کے بہترین مواقع موجود ہیں

نمائش میں دنیا بھر میں لائیواسٹاک اورذراعت میں استعمال کی جانے والی جدید ٹیکنالوجی سے بھی شرکا کو آگاہ کیا گیا،نمائش کل بھی جاری رہے گی۔

مزید : کامرس