بھارت کے لئے نرم گوشہ رکھنے والے ہوش کے ناخن لیں،قلب عباس

بھارت کے لئے نرم گوشہ رکھنے والے ہوش کے ناخن لیں،قلب عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قلب عباس نے بھارتی وزیراعظم کے سقوط ڈھاکہ کے متعلق بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ باطن میں چھپا دشمن بے نقاب ہوچکا ہے بھارت کے لئے نرم گوشہ رکھنے والوں کو ہوشکے ناخن لینے چاہئے نریندر مودی کے بیان نے انڈیا کی ازلی دشمنی کو ظاہر کر دیا


مکتی باہنی اور بھارتی فوج کی پاکستان کے خلاف سازش بینقاب ہونے پر عالمی برادری کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئے کیونکہ بلوچستان میں پاکستان علیحدگی کی تنظیموں کو پروان چڑھانے میں بھارت ملوث ہے جو کسی بھی صورت پاکستان کو ترقی کی راہ پر نہیں دیکھنا چاہتاان کا کہنا تھا کہ وقت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بھارت نا صرف 1971کے سانحہ میں ملوث تھا بلکہ پاکستان کے خلاف ہونے ہر سازش میں شامل ہے پاکستان کے حکمرانوں کو بھارتی وزیر اعظم کے اس انکشاف کو سنجیدگی سے لینا چاہئے تاکہ پاکستان و اسلام کے خلاف سازشوں میں ملوث عناصر کو بینقاب کیا جا سکے انہوں نے اس عزم کا اظہا ر کیا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے پاکستان کے بیٹے پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں