کروڑوں روپے کے نادہندہ افراد کے اثاثوں کی نیلامی کا شیڈول جاری
لاہور(نامہ نگار)بینکنگ کورٹ نے کروڑں روپے کے نادہندہ افراد کے اثاثوں کی نیلامی کا شیڈول جاری کر دیا، سعودی پاک انڈسٹریل اینڈ ایگریکچرل انوسٹمنٹ کمپنی گلبرگ کا 2کروڑ 93لاکھ 20ہزار قرض وصول کرنے کے لئے سیالکو ڈومیسٹک پروڈکٹس پرایویٹ لمیٹڈ فیروز پور روڑ مالکان کے اثاثوں کی نیلامی 25جولائی کو کرائی جائے گی،سٹالکو ڈومیسٹک پروڈکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ مالکان آصف ریحان ڈار، مسز طیبہ جبین، شاہ زمان رشید اور محمود جاوید میر نے بھی عدالتی ڈگری کے باجود بینک کا قرض واپس نہیں کیا تھا جبکہ شیخوپوری روڑ پر واقع میسرز یونس ہوزری ویسٹ کپمنی مالکان کے جائیداد کی نیلامی 6 جولائی کو ہو گی ان کے ذمہ بینک آف پنجاب کا 4 لاکھ روپے قرض واجب الادا ہے اور نادہندہ افتخار احمد، افتخار حسین اور اکرام خان کے اثاثوں کی نیلامی 22جون کو کرائی جائے گی ان کے ذمہ ٹرسٹ لیزنگ انوسمنٹ بینک لمیٹڈ کا 42 لاکھ 50ہزار قرض واجب الادا ہے۔