وکلاء ٹرسٹ ہسپتال دیو سماج روڈ میں 8ماہ سے سہولیات کا فقدان

وکلاء ٹرسٹ ہسپتال دیو سماج روڈ میں 8ماہ سے سہولیات کا فقدان

لاہور(نامہ نگار)وکلاء ٹرسٹ ہسپتال دیو سماج روڈ میں 8ماہ سے سہولیات کا فقدان،وکلاء نے دل برداشتہ ہو کرمجبوراً سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرنا شروع کر دیاہے،، وکلاء نے حکومت سے ہسپتال کے انتظامی معاملات بہتر کرنے اور دو مستقل ڈاکٹرز تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ وکلاء ٹرسٹ ہسپتال دیو سماج روڈ کا افتتاح صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کیا تھااور افتتاحی تقریب میں ا علان کیا گیا تھا کہ ہسپتال میں 2مستقل ڈاکٹرز بٹھائے جائیں گے اور حکومت ہسپتال کی بہتری کے لیے اقدامات کرے گی لیکن 8ماہ گزر جانے کے باوجود نہ ہسپتال میں ایکسرے مشین آئی اور نہ ہی دیگر سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو ڈاکٹرز کا کافی دیر تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔چیئر مین ٹرسٹ ہسپتال چودھری اشتیاق کا کہنا ہے کہ متعددبا ر محکمہ صحت کو ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا مگر محکمہ صحت کی طرف سے کوئی شنوائی نہیں ہو ئی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سہولیات نا کافی ہونے کی وجہ سے کوئی بھی مریض ہسپتال میں داخل ہونے کو تیار نہیں ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4