منشیات کے مقدمے میں ملوث مجرم کو قید و جرمانے کی سزا

منشیات کے مقدمے میں ملوث مجرم کو قید و جرمانے کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو جرم ثابت ہونے پرقید اور جرمانے کی سزاء کا حکم سنادیا ہے استغاثہ کے مطابق پولیس نے ایک سال قبل ملزم اویس کے قبضہ سے دوران تلاشی ڈیڑھ کلو سے زائدمنشیات برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کر رکھاتھا ،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 15ماہ قید اور 17ہزار روپے جرمانے کی سزاء کا حکم دے دیا ہے




تاہم جرمانہ کی عدم آدائیگی پرملزم کو مزید ایک ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی ۔