پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کرنے والے امیدوار میدان میں لائے گی،زاہد ذوالفقار

پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کرنے والے امیدوار میدان میں لائے گی،زاہد ذوالفقار

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذولفقار خان اور نائب صدر لاہور فضل الرحمن بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی لاہور نے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ حلقہ بندی کی طرف توجہ دی جائے پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن میں لوگوں کی سماجی اور عوامی خدمت کرنے والے امیدواروں کو میدان میں لائے گی پیپلزپارٹی کا عوام کی خدمت کرنا ہی ایک اچھا عمل سمجھتی ہے پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن میں ایسی پالیسی بنائیگی جو پارٹی کے ایک کارکن کو بھی الیکشن میں حصہ لینے میں آسانی ہو پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن میں لوگوں کے مسائل کو ترجیح دے گی بلدیاتی الیکشن کافی عرصہ نے نہیں ہوئے اسی لوگوں کے بنیادی مسائل کافی عرصہ سے حل نہیں ہوئے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اب عدالت عالیہ کے حکم پر الیکشن ہورہے ہیں تو ایسے لوگ الیکشن میں آنے چاہئیں جو عوام کے مسائل کو سمجھتے ہوں اور انکو حل کروانے کو اپناپہلا کام سمجھتے ہوں پیپلزپارٹی لاہور میں الیکشن میں حصہ لینے کے لئے اپنی تنظیموں کو متحرک کرے گی

تاکہ جو بھی پارٹی کارکن الیکشن میں حصہ لے پیپلزپارٹی تنظیم اس کا بھرپور ساتھ دے پیپلزپارٹی نے اپنی تنظیموں کو ہدایت کی ہے الیکشن کمیشن حلقہ بندی کرتا ہے تو اسکی طرف توجہ دی جائے تاکہ امیدواروں کو اپنے حلقے میں کوئی دشواری نہ ہو پیپلزپارٹی نے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ جن کے ووٹ کا الیکشن کمیشن میں اندراج نہیں ہے وہ اپنے ووٹ اندراج کروائیں

مزید : میٹروپولیٹن 4