پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کے لئے عدالت پہنچ گیا

پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کے لئے عدالت پہنچ گیا

لاہور(نامہ نگار)پسند کی شادی کرنے والا جوڑا پولیس کی طرف سے ان کی زندگی اجیرن بنانے اور انہیں مختلف ہیلوں بہانوں سے ہراساں کئے جانے پر تحفظ کے لئے سیشن عدالت پہنچ گیا ۔ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس کو درخواست گزار جوڑے کوہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔عدالت میں درخواست گزار شمائلہ بی بی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ سائلہ نے اپنے گھر والوں کی مرضی کے بغیر فرقان سے پسند سے شادی کی ہے

،اسی وجہ سے اس کے گھر والوں نے اب مقامی پولیس کی ملی بھگت سے سائلہ اور اس کے خاوند کی زندگی اجیرن کررکھی ہے اور مختلف حیلوں بہانو ں سے انہیں تنگ کیا جارہا ہے جبکہ سائلہ کو اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار نہ کرنے پر اس کے شوہر کو مختلف مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4