ہنڈا اٹلس کارز کے زیر اہتمام مانگا منڈی میں فری میڈیکل کیمپ

ہنڈا اٹلس کارز کے زیر اہتمام مانگا منڈی میں فری میڈیکل کیمپ
ہنڈا اٹلس کارز کے زیر اہتمام مانگا منڈی میں فری میڈیکل کیمپ

  

لاہور (پ ر) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے مانگا منڈی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں تقریباً 541 افراد کو فری میڈیکل چیک اپ کی سہولت اور ادویات فراہم کی گئیں۔ ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے اب تک اپنی آرگنائزیشن کے قرب و جوار میں ایسے سات فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا ہے، کیمپ میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف موجود تھا جس نے جنرل ہیلتھ کیئر میں میڈیں ل ٹریٹمنٹ فراہم کی۔ میڈیکل سہولت کے علاوہ کیمپ کا مقصد مقامی آبادی کو ذاتی صحت، حفظان صحت، چائلڈ ہیلتھ کیئر، بیماریوں کی روک تھام اور مینٹینینس کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ والدین کو بچوں کی قابل علاج بیماریوں کے حوالے سے مفید مشورے دیے گئے جبکہ خواتین کی ماں، بچے کی صحت سے متعلقہ امور پر مشاورت کی گئی، کیمپ کو مقامی آبادی نے بہت زیادہ سراہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4