کراچی رینجرز کے ساتھ جھڑپ میں دو دہشتگرد ہلاک ،80مشتبہ افراد گرفتار

کراچی رینجرز کے ساتھ جھڑپ میں دو دہشتگرد ہلاک ،80مشتبہ افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(آئی این پی ،اے این این) کراچی میں رینجرزکے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردہلاک،80 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو کراچی کے علاقے گھگر پھاٹک کے قریب رینجرز کی کاروائی،علاقے مین رینجرز کے پہنچتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی ،رینجرز کی جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عاصم خان اورعرفان گل کے نام سے ہوئی ہے، دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، دونوں افراد شہر میں ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ اوردیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث تھے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کرلیا گیا۔دوسری جانب پولیس نے شاہ لطیف الفلاح میں سرچ آپریشن کے دوران اسی افراد کو حراست میں لے لیا۔ جبکہ دو ملزمان سے اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا۔ایس پی جاوید اسلم کے مطابق آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -