نریندر مودی پڑوسیوں والے طور طریقے سیکھیں،حافظ طاہر محمود اشرفی

نریندر مودی پڑوسیوں والے طور طریقے سیکھیں،حافظ طاہر محمود اشرفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) نریندر مودی پاکستان کو میانمر نہ سمجھیں۔ امن ہماری کمزوری یا مجبوری نہیں بلکہ خطے کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی وجہ سے امن پالیسی کو اپنا یا ہوا ہے۔بھارت کو پڑوسی سمجھتے ہیں مگر نریندر مودی بھی پڑوسیوں والے طور طریقے سیکھیں۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کابھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ وطن عزیز کے استحکام اور سلامتی کیلئے پوری قوم متحد ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزراء بیانات سے خطے میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کو تقویت ملے گی اور خطے کا امن تباہی کی طرف جائے گا۔ نریندر مودی کے حالیہ بیانات پاکستان کو نہیں بلکہ خود ہندوستان کو کمزور کریں گے۔انہوں نے کہا جمعہ12جون کو پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں برما کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا اور پاکستان علماء کونسل کی ذیلی تنظیم وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ) کے تحت ملک بھر کی 78ہزار مساجد میں بھارتی بیانات کیخلاف مذمتی قرار دادیں منظور کی جائیں گی۔

مزید :

علاقائی -