سخت گرمی کے باوجود پی ایچ اے ملازمین کامطالبات کے حق میں دھرنا جاری
لاہور(اپنے خبر نگار سے)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے ملازمین کا دھرنا آٹھویں روز بھی جاری ۔سخت گرمی کے باوجود بھی دھرنے میں ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔دھرنے میں شریک ملازمین کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے ہم اس وقت تک دھرنا ختم نہیں کریں گے جس وقت تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے۔اس حوالے سے پی ایچ اے ورکرز یونین سی بی اے کے سرپرست اعلیٰ اعبدالرحیم اعوان، چئیرمین رانا محمد صفدر، صدر ملک انور سوہنا، سینئر نائب صدر حاجی محمد صدیق، سیکرٹری جنرل حافظ ابرار ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری شبیر احمد،ڈپٹی چئیرمین ملک امداد حسین نے کہا کہ پے ایچ اے میں 12سال سے کام کرنے والے ڈیلی ویجز ورکروں کو مستقل کیا جائے ۔