تر ک این جی اور اور پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ فار ڈس ایبل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

تر ک این جی اور اور پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ فار ڈس ایبل کے مابین مفاہمتی یادداشت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر )پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ فار ڈس ایبل(PWTD) اور ترک این جی او کمسے یوک مو(KIMSE YOK MU) کے درمیان پاکستان میں سفید موتیے کے خاتمہ کیلئے ایک مفاہمتی یادداشت پردستخط کرنے کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔مفاہمتی یادداشت پر پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ فار ڈس ایبل کے ڈائریکٹر پروگرام ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی اور ترک این جی او کمسے یوک مو کے کنٹری ریپریزنٹیٹو از جان اینان نے دستخط کئے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق‘سیکرٹری سوشل ویلفیئر ہارون رفیق‘ سیکرٹری ہیلتھ جواد رفیق ملک‘ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن امبرین رضا‘ پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ فار ڈس ایبل کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب اور دیگر بھی موجود تھے