عبدالعلیم خان کو عمران خان کاسیاسی مشیر نامزد کرنا اچھا فیصلہ ہے،فرخ جاوید مون

عبدالعلیم خان کو عمران خان کاسیاسی مشیر نامزد کرنا اچھا فیصلہ ہے،فرخ جاوید ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے پارٹی کے سینئر اورمتحرک رہنما عبدالعلیم خان کونیا پولٹیکل ایڈوائزرمقررکرنے پرچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ چیئرمین نے یہ فیصلہ کارکنوں کی امنگوں اورخواہشات کے مطابق کیا ہے چیئرمین کے اس فیصلے سے کارکنوں کے اندرخوشی کی ایک نئی لہردوڑگئی ہے ۔

فرخ جاوید مون نے کہا کہ عبدالعلیم خان اس نئی ذمہ داری کیوجہ سے کارکنوں اورچیئرمین کے درمیان ایک پل کا کردارادا کریں گے ،عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کی مضبوطی اوراس کوفعال بنانے کے لیے جوکچھ کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے چیئرمین کے لاہورمیں تمام بڑے اورتاریخی جلسے منعقد کرنے کا کریڈٹ بھی عبدالعلیم خان کوجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کواس بات پرفخر ہے کہ وہ چیئرمین عمران خان کی قیادت میں عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1