بجلی مزید مہنگی ،گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین پر سرچارج عائد کر دیا گیا

بجلی مزید مہنگی ،گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین پر سرچارج عائد کر دیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیپرا نے گھریلو صارفین کے بجلی ٹیرف میں 3 روپے فی یونٹ سرچارج عائد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے گھریلو صارفین کے ٹیرف پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا نے فیصلہ دیتے ہوئے گھریلو صارفین کے ٹیرف میں 3 روپے فی یونٹ اور کمرشل اور صنعتی ٹیرف میں 4 روپے فی یونٹ سرچارج عائد کر دیا ہے۔ نیپرا نے 2 روپے 50 پیسے فی یونٹ سبسڈی میں کمی کی تجویز بھی منظور کرلی ہے۔

مزید : صفحہ اول