بھارت نے پاکستانی سفارتکار کو دہشتگردوں سے رابطوں کا الزام لگا کر ملک بدر کر دیا
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ،اے این این ) بھارت پاکستان دشمنی کی تمام حدیں پھلانگ گیا ، پاکستانی سفارتکار محمد ادریس پر ہشتگردوں سے رابطوں کے الزامات لگا کر پاکستان بھیج دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے پاکستان سفارتکار محمد ادریس پر دہشتگردوں سے رابطوں کے الزامات لگا کر پاکستان بھیج دیا ، بھارت نے سفارتی آداب بالائے طاق رکھتے ہوئے محمد ادریس کا ویز ا بھی منسوخ کر دیا ۔پاکستانی حکام کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے محمد ادریس پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور بے معنی قرار دیا گیا ہے ۔محمد ادریس کے بدلے میں کسی بھارتی سفارتکار کو بھی ملک بدر کئے جانے کا امکان ہے۔