بھارتی وزیراعظم کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، اعجازچوہدری
لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے پولٹیکل ایڈوائزر اعجازچوہدری نے بھارتی وزیراعظم کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نریندرمودی آر آر ایس کے باقاعدہ ممبر ہیں ، وہ ہندتواکا پرچار کرتے ہیں اور وہ پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کرتے ، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عالمی برادری کے آگے اس مسئلے کو فوری اٹھائے، بھارت پاکستان کے اندرونی معاملات میں مسلسل مداخلت کررہا ہے ،بھارتی وزیراعظم کے بیان پر پوری پاکستانی قوم میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے ،انہوں نے مزید کہاکہ بھارتی وزیراعظم کے بیان کا اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے، پاکستانی حکومت دوٹوک موقف اختیار کرے۔ بعدازاں پارٹیّ آفس میں شیخوپورہ ، لیہ اور منڈی بہاؤالدین سے آئے ہوئے پارٹی رہنماؤں نے اعجازاحمد چوہدری سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، اعجازاحمدچوہدری نے وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام سے ظلم وزیادتی کی انتہاء کردی ہے ،سپیشل پرسن کئی دنوں سے اپنے حق لینے کے لئے سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں لیکن پنجاب کے حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔
اعجازچودھری