مجرمانہ ریکارڈ کے حامل پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کے لئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب

مجرمانہ ریکارڈ کے حامل پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کے لئے دائر درخواست ...

لاہور (نامہ نگارخصوصی ) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف کرنے اورانکے خلاف کارروائی کے لئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔درخواست گزار کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب پولیس مجرموں کی سرپرستی کرتی ہے اور کئی پولیس افسر اور اہلکاربراہ راست مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں ، اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف کرنے اور انکے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں جس پر عدالت نے حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔

مجرمانہ ریکارڈ

مزید : صفحہ آخر