کوٹ رادھا کشن کیس، مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہفتہ تک ملتوی
لاہور (نامہ نگارخصوصی ) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی ڈویژن بنچ نے کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلانے کے مقدمے کے مرکزی ملزم بھٹہ مالک یوسف گجر کی درخواست ضمانت پر سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزار کا موقف تھاکہ پولیس نے اسے ناجائز طور پر مقدمے میں ملوث کیا ہے حالانکہ اب تک گواہوں کے قلمبند ہونے والے بیانات کے مطابق اس کی موقع پر موجودگی ثابت نہیں ہوتی جبکہ وہ ہیپا ٹائٹس سمیت متعدد امراض میں مبتلا ہے اور جیل میں اس کا علاج ممکن نہیں۔درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے تمام حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے اس کی درخواست ضمانت خارج کر دی ،عدالت اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے۔
کوٹ رادھا کیس