ستوکتلہ، زیر تعمیر مارکیٹ کی چھت گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے

ستوکتلہ، زیر تعمیر مارکیٹ کی چھت گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے
 ستوکتلہ، زیر تعمیر مارکیٹ کی چھت گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے

  

لاہور(کرائم سیل) ستوکتلہ کے علاقہ میں واقع ایک زیر تعمیر مارکیٹ کی چھت اچانک زور دار دھماکے کے ساتھ گرگئی جس کے نتیجہ میں ملبے تلے دب کر چار افراد زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ملبے تلے نکال کرہسپتال پہنچا دیا جہاں ایک شخص کی حالت نازک ہے ۔بتایا گیا ہے کہ گول چکر کے قریب واقع ایک زیر تعمیر مارکیٹ میں باؤ افضل ،شاہین وغیرہ چار مزدور کام کررہے تھے کہ اچانک لینٹر سمیت چھت گرگئی جس کے باعث باؤ افضل وغیرہ چار مزدور ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے ،شاہین کی حالت ہسپتال میں نازک بتائی جاتی ہے جبکہ انتظامیہ نے زیر تعمیر مارکیٹ کو سیل کردیا ہے۔

مزید : علاقائی