پشاور ہائی کورٹ نے پی کے 95دیر میں دوبارہ انتخابات روک دیئے

پشاور ہائی کورٹ نے پی کے 95دیر میں دوبارہ انتخابات روک دیئے
پشاور ہائی کورٹ نے پی کے 95دیر میں دوبارہ انتخابات روک دیئے

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے پی کے 95دیر میں دوبارہ الیکشن روک دیئے۔پی کے 95کے چند روز قبل ہونے والے انتخابات میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رکھا گیا تھا جس پر انتخابات کالعدم قرار دے دیئے گئے تھے، الیکشن کمیشن کی طرف سے حلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے کے لیے شیڈول جاری کیا گیا تھا جسے جماعت اسلامی نے پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔عدالت عظمیٰ نے جماعت اسلامی کی استدعا پر الیکشن کمیشن کوحلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے سے روک دیا ہے۔

مزید : پشاور