نریندر مودی فاشسٹ نظریے کے پیروکار ہیں :مشاہد حسین

نریندر مودی فاشسٹ نظریے کے پیروکار ہیں :مشاہد حسین
نریندر مودی فاشسٹ نظریے کے پیروکار ہیں :مشاہد حسین

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹر مشاہد حسین نے کاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے غیر ذمہ دارنہ بیانات سامنے آرہے ہیں ،جس سے ظاہر ہو تاہے کہ وہ فاشسٹ نظریے کے پیروکار ہیں۔

چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی زیر صدارت سینٹ کا اجلاس ہوا جس دوان سینیٹر مشاہد حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے غیر ذمہ دار بیانات سامنے آ رہے ہیں اور اس قسم کے بیانات خطے میں آگ بھڑکائیں گے بجھائیں گے نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے متنازع بیانات پر ہمیں غیر ذمہ دار نہ عمل کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے ،مودی نے گجرات فسادات پر معافی بھی نہیں مانگی ۔

مشاہد حسین کا کہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف سارک ممالک کو خط لکھیں کہ بھارت مسلسل سارک کنونشن کی خلاف ورزی کر رہاہے جس کے بعد امریکی صدر باراک اوبامہ کو خط لکھا جائے کہ بھارت ایک غیر ذمہ دار نیوکلیئر ریاست ہے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں