پاکستان میٹروبس منصوبے پر مغربی ممالک کے شہریوں کو بھی رشک آتا ہے: واشنگٹن پوسٹ
واشنگٹن (ویب ڈیسک) واشنگٹن پوسٹ نے راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس منصوبے کی تعریف کی ہے۔ میٹروبس سے لاکھوں لوگوں کو آسان سفری سہولتیں میسر آئی ہیں۔ تیز رفتار پرآسائش، ائرکنڈیشنڈ میٹرو بسیں خوشگوار منظر پیش کرتی ہیں۔ اخبار کے مطابق پاکستان دنیا کے تیز رفتاری سے ترقی کرنے والے ملکوں میں سے ایک ہے۔
لاہور راولپنڈی اسلام آباد کے شہری جدید میٹرو بس منصوبے سے مستفید ہورہے ہیں۔ پاکستان میٹروبس منصوبے پر مغربی ممالک کے شہریوں کو بھی رشک آرہا ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں 60 میٹرو بسیں سفر کرتی ہیں۔ راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان سفر کا دورانیہ کم ہوگیا ہے۔ شہریوں کو 3 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑتا۔ سستے کرائے کی وجہ سے میٹرو بسیں غریبوں کی دسترس میں ہیں۔ یہ غریب اور مڈل کلاس افراد کی زندگیوں میں تبدیلی کا باعث بن رہی ہے۔