بھارت آزاد کشمیر پر حملہ کرنا چاہتا ہے:میجر جنرل ریٹائرڈ اطہر عباس
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل ریٹائرڈ اطہر عباس نے کہا ہے کہ بھارت آزاد کشمیر پر حملہ کرنا چاہتا ہے ۔ ایک انٹرویو میں جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون عروج پر ہے ، بھارت آزاد کشمیر پر حملہ کرکے اسے پاکستان سے جدا کرنا چاہتا ہے۔ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت ہمسایہ ممالک پر اپنی سوچ کو مسلط کرنا چاہتا ہے۔ بنگلہ دیش سے اس کے تعلقات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں جبکہ دیگر ہمسایہ ممالک سے اس کے تعلقات کشیدہ ہیں۔