خلیجی ملک میں پاکستانی شہری سے مسلم لیگ ن کا ووٹر ہونے پر ایساسلوک کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے
دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) خلیجی ملک کے ایک صحرائی علاقے کی سڑک پر موجود پاکستانی شہری کو مسلم لیگ ن کا ووٹر ہونے کی بھاری قیمت چکاناپڑی اور ایک پختون شہری نے اپنی گاڑی میں بٹھانے کے بعد محض وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کو اپنا لیڈر قراردینے پر گاڑی سے اتار دیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ صحرائی علاقے میں سے گزرنے والی سڑک کے کنارے دھوپ میں کھڑا ایک شخص گاڑی کو رکنے کا اشارہ کرتاہے ، گاڑی رکتے ہی پختون ڈرائیور اُسے گاڑی میں بیٹھنے کی دعوت کیساتھ ہی دعا سلام کرتاہے اور منزل ، آبائی علاقے کے بارے میں پوچھتاہے جس کا جواب پشاور کا رہائشی اور سنیہا جانے کا ملتاہے ۔ ڈرائیور کو ہم وطن ملنے پر اطمینان ہوتاہے اور ساتھ ہی ملک کی یادستاتی ہے اور کہاکہ امارات میں شدید گرمی ہے ، پاکستان جیسا کوئی ملک نہیں ۔
ڈرائیو ر نے مسافر سے پوچھاکہ وہ سچ سچ بتائے ، جھوٹ نہیں بولنا کہ اس نے کسے ووٹ دیا جس پر مسافر نے بتایاکہ ایک ہی لیڈر ہے ۔لیڈر کے نام سے متعلق جوابی سوال پر مسافر نے بتایاکہ میاں نواز شریف جس پر ڈرائیو ر نے حرکت میں آتی گاڑی روک دی اور دروازہ کھولنے کی ہدایت کی ، مسافر کے پوچھنے پر ڈرائیور برہم ہوگیا اور ’دفع ہوجاﺅ،دفع ہوجاﺅ‘ کی گردان شروع کردی اور کہاکہ امارات میں پاکستانی شہری اُن کی وجہ سے ہی ذلیل ہورہے ہیں ، اپنے لیڈروں کو کہو کہ یہاں بھی میٹروبھیجیں اور چلتابنا۔ ویڈیو خود ہی دیکھ لیں ۔