کار کے اندر دم گھٹنے سے دو بچے جاں بحق

کار کے اندر دم گھٹنے سے دو بچے جاں بحق
کار کے اندر دم گھٹنے سے دو بچے جاں بحق

  

سیالکوٹ(ویب ڈیسک) ٹھیکیدار کی کار میں بیٹھنے کا شوق دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔ بچے کار کے دروازے چائلڈ لاک ہونے کی وجہ سے دم گھٹنے سے جاں بحق واقعات کے مطابق گزشتہ روز سہ پہر کے وقت موضع چک مچھانہ کے قریب نالہ ڈیک پر بند بنانے والے ٹھیکیدار اخلاق خان کی گاڑی موضع چک مچھانہ میں اس کے منشی شہزاد مسیح کے گھر کے قریب کھڑی تھی جبکہ ٹھیکیدار کھانا کھا رہا تھا اسی دوران میں شہزاد مسیح کے 4 سالہ بیٹے انوش نے ٹھیکیدار کی کار کی چابی پکڑی اور اپنے 5سالہ دوست شمعون ولد شہباز مسیح کے ساتھ مل کر کار کا دروازہ کھول لیا اور اندر بیٹھ گئے اسی دوران کار کے دروازے چائلڈ لاک ہوگئے جبکہ کمسن بچوں کو کار کے شیشے کھولنے بھی نہیں آتے تھے شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے دونوں بچے کار میں دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے ٹھیکیدار فارغ ہوکر گاڑی کی چابی تلاش کرتا ہوا کار کے قریب آیا تو دیکھا کہ اندر دونوں بچے انوش اور شمعون مرچکے تھے بچوں کی موت کی اطلاع ملتے ہی وہاں کہرام مچ گیا کچھ لوگوں نے ٹھیکیدار کو بھی برا بھلا کہنا شروع کردیا اور اس پر تشدد کرنے کی کوشش کی تاہم شہزاد مسیح نے کہا کہ اس میں ٹھیکیدار کا کوئی قصور نہیں قدرت کو ایسے ہی منظور تھا۔

مزید : سیالکوٹ