سینٹ میں مودی کے پاکستان مخالف بیان پر قرار داد متفقہ طور پر منظور

سینٹ میں مودی کے پاکستان مخالف بیان پر قرار داد متفقہ طور پر منظور
سینٹ میں مودی کے پاکستان مخالف بیان پر قرار داد متفقہ طور پر منظور

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان مخالف بیانات کیخلاف مذمتی قرار داد متفقہ رائے سے منظور کر لی گئی ہے ۔

چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس دوران بھارتی وزراعظم کے متنازع بیانات کیخلاف قرار داد قائد ایوان ظفرالحق نے پیش کی جسے متفقہ رائے سے منظور کر لیا گیاہے ۔

قرار داد کے متن میں کہا گیاہے کہ ہم مودی کے بیانات کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ یہ پاکستان کی سلامتی پر حملہ ہے ،پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں