پاکستانی حدود میں گھس کر کارروائی ممکن نہیں، بھارتی جرنیل

پاکستانی حدود میں گھس کر کارروائی ممکن نہیں، بھارتی جرنیل
پاکستانی حدود میں گھس کر کارروائی ممکن نہیں، بھارتی جرنیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد،نئی دہلی(ویب ڈیسک) پاکستان کی جانب سے بھارتی قیادت کے متنازع اور دھمکی آمیز بیانات پر سخت ردعمل کے بعد بھارتی فوج کا متضاد موقف سامنے آگیا۔بھارتی فوج کی جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹنٹ جنرل سبراتا سہا نے کہا ہے کہ میانمر میں بھارتی فوج کی کارروائی کو لائن آف کنٹرول کے حالات سے منسلک نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستانی حدود میں گھس کر سرجیکل اسٹرائیک یا دہشت گردوں کا تعاقب ممکن نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فوج کی 15ویں کور کے جی او سی لیفٹنٹ جنرل سبراتا سہا نے لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف عسکریت پسندوں کے خلاف اس طرح کی کارروائی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ کسی بھی آپریشنل صورتحال پر رد عمل علاقے کی صورتحال پر مبنی ہوتا ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ یہ پیشہ وارانہ طور پر درست ہے کہ کسی ایک صورتحال کو دوسری کے ساتھ منسلک کیا جائی ۔
میانمر میں بھارتی فوج کی کاروائی کو لائن آف کنٹرول کے حالات سے منلک نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان کی حدود میں گھس کر سرجیکل سٹرائیک یا دہشتگردوں کا تعاقب ممکن نہیں ہے۔ ادھر بھارتی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اشوک مہتا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروائی کی باتیں بیہودہ ہیں۔
جنگ کی باتیں کرنے والوں کو اندازہ نہیں کہ جنگ کیا ہوتی ہے۔ پاکستانی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ٹریک پر آناد چاہیے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی الیکٹرونک میڈیا کو بھی نشہ چڑھ جاتا ہے۔