شفقت حسین کو ایک ماہ کی مہلت مزید مل گئی ،جیل حکام نے عدالت سے رابطہ نہیں کیا

شفقت حسین کو ایک ماہ کی مہلت مزید مل گئی ،جیل حکام نے عدالت سے رابطہ نہیں کیا
شفقت حسین کو ایک ماہ کی مہلت مزید مل گئی ،جیل حکام نے عدالت سے رابطہ نہیں کیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جیل حکام نے شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع نہیں کیا جس کے بعد شفقت حسین کو مزید ایک ماہ کی مہلت مل گئی کیونکہ رمضان میں پھانسیوں پر عملدرآمد نہیں کیا جا تاہے ۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی احکامات کے مطابق شفقت حسین کو 9جون کو پھانسی دی جانی تھی تاہم یورپی وفد کی درخواست کے بعد شفقت حسین کی پھانسی سندھ حکومت کی جانب سے رکوا دی گئی تھی۔جس کے بعد جیل حکام کے پاس آج کا آخری دن تھا عدالت سے شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ حاصل کرنے کا جس کے بعد شفقت حسین کو 17تاریخ کو تختہ دار پر لٹکا دیا جانا تھا تاہم جیل حکام نے عدالت سے رجوع نہیں کیاچناچہ اب 18تاریخ سے رمضان المبارک شروع ہونے جا ر ہاہے اور ماہ رمضان کے دوران پھانسیوں پر عملدارآمد رو ک دیا جاتاہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں